پٹرول بحران ، وزیر اعظم نے 6 دن بعد نوٹس لے لیا ، 4 افسران معطل
ہفتہ 17 جنوری 2015 19:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جنوری۔2015ء)ملک میں جاری پٹرول بحران پر وزیر اعظم نواز شریف نے 6 دن بعد نوٹس لے لیا جس کے بعد انہوں نے اس بحران کے ذمہ دار 4 افسران کی معطلی کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک میں گزشتہ 6 دنوں پٹرول بحران جاری ہے جس پر ملک کے وزیر اعظم نواز شریف نے دورہ سعودی عرب سے واپسی پر ہنگامی اجلاس لاہور ائیر پورٹ پر طلب کر لیا۔
اس اجلاس میں وزیر اعظم نے بحران کے ذمہ دار 4 افسران کی معطلی کے احکامات جاری کیے ہیں ۔(جاری ہے)
معطل ہونے والے افسران میں سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید ، ایڈیشن سیکرٹری محمد نعیم ملک ، ایم ڈی پی ایس او احمد جنجوعہ اور ڈی جی آئل محمد اعظم شامل ہیں۔وزیر اعظم نے اس اجلاس میں صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ صوبائی حکومتیں پٹرول کی بلیک فروخت کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں اور پٹرول کی بلیک مارکیٹنگ روکنے میں کردار ادا کریں۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پٹرول کی رسد اور فراہمی کو تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔واضح رہے پٹرول بحران کے بعد ملک میں بجلی بحران پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔کیونکہ ملک کے بیشتر بجلی گھر فرنس آئل پر چل رہے ہیں اور اگر ان کے پاس ذخیرہ ختم ہو گیا تو ملک میں بجلی کا بڑا بحران پیدا ہو جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
عمران خان سمیت کسی سے رابطہ نہیں‘ 2 ماہ میں سیاست اپنا رنگ دکھائے گی، شیخ رشید
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.