ٹی ڈی سی پی دسویں چولستان جیب ریلی کا میگا ایونٹ13تا15فروری کو دراوڑ کے مقام پر ہوگا،شاہد محمود

ہفتہ 17 جنوری 2015 21:56

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء)ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے ریجنل منیجر شاہد محمود نے کہا ہے کہ TDCPدسویں چولستان جیب ریلی کا میگا ایونٹ13تا15/فروری کو دراوڑ کے مقام پر ہوگا۔ا س سلسلے میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹرڈ گاڑیاں 13 فروری کو دراوڑ رپورٹ کریں گی۔جہاں انکا ٹیکنیکل معائنہ ہوگا اور گاڑیوں کو نمبر الاٹ کیے جائیں گے ،اسی شام کو ڈرائیور نیو یگیٹر کانفرنس منعقد ہوگی اور Drawsنکالے جائیں گے۔ ڈراز کی بنیاد پر وہ اگلے دن کوالیفائینگ راؤنڈ میں شرکت کرینگے