ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کو ماڈل بنانے کیلئے ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا،کیپٹن (ر) محمد آصف،

ڈاکٹرز او رپیرا میڈیکل سٹاف کے علاوہ ادویات او رمشینری کی خریداری کے معاملات حل کئے جائیں گے،کمشنر سرگودھا

ہفتہ 17 جنوری 2015 22:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کو ماڈل ہسپتال بنانے کیلئے ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا۔ جس میں ڈاکٹرز او رپیرا میڈیکل سٹاف کے علاوہ ادویات او رمشینری کی خریداری کے معاملات حل کئے جائیں گے۔ ہسپتال میں سنٹرل آکسیجن سسٹم کی تنصیب کاکام شروع ہو چکاہے اسی طرح ہسپتال میں اےئر کنڈیشن اور مزید دو لفٹ کی تعمیر کے معاملات کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جارہاہے ۔

وہ آج ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں کمیٹی کے دیگر ممبران ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوں ‘ ڈاکٹر نادیہ عزیز ‘ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عاقب نذیر نیکوکارہ ‘ ایم ایس ڈاکٹر حیدر اشرف ‘ایڈیشنل کمشنر ملک ضیااللہ ‘ ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ ‘ ڈاکٹر اسرار حیدر اور ڈاکٹر محمد علی کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر ہسپتال کی چار دیواری کیلئے 83 لاکھ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیاہے اس کے علاوہ ہسپتال میں آلات اور مشینری کی خریداری کے علاوہ 128 ڈاکٹرز او رکلاس فور کیلئے 80 آسامیوں کی بھرتی کیلئے حکومت سے سفارش کی جائے گی جبکہ ایک سو نرسنگ سٹاف کی بھی ضرورت ہوگی۔ اجلاس میں نرسنگ سکول اور پیرا میڈیکل سکول کی بحالی او رمرمت کی بھی ضرورت پر زور دیاگیا ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ہسپتال میں سنٹرل آکسیجن کی تنصیب کیلئے 430 ملین روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگا کیا گیاہے او راس منصوبے پر کام شروع ہو چکاہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نرسری او ربچہ کی موجودہ حالت کو مزید بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے جار ہے ہیں او رنومولود بچوں کی زندگیوں کو بچانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔