بیس سالہ کیرئیرمیں ہر طرح کے کردار نبھائے ہیں جو میرے لئے بحیثیت فنکار باعث فخر ہے‘ ضیاء خان

عنقریب نجی ٹی وی کے ڈرامہ سوپ دل فریب کا آغاز ہونیوالا ہے ،میرے کیرئیر کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا

اتوار 18 جنوری 2015 12:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء)ٹی وی کے مقبول اداکار ضیاء خان نے کہاہے کہ بیس سالہ کیرئیرمیں ہر طرح کے کردار نبھائے ہیں جو میرے لئے بحیثیت فنکار باعث فخر ہے ، ان دنوں نجی ٹی وی سوپ دل فریب کی ریکارڈنگ کا آغاز ہونے والا ہے اور یہ ۔ سوپ میرے کیرئیر کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکار نے مزید کہا کہ مذکورہ ڈرامہ سوپ کا اسکرپٹ بڑا معیاری اور اصلاحی ہے اور میں پر امید ہوں کہ آن ائیر ہونے کے بعد یہ کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دے گا ۔انہوں نے بتایا کہ اسکے دیگر فنکاروں میں میراسیٹھی ‘ صباء حمید ‘ معمر رانا اور دیگر فنکار شامل ہیں ۔ڈرامے کی تمام کاسٹ منجھی ہوئی ہے اور یہ ڈرامہ ضرور شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔