کراچی : فائرنگ سے5پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق
ناظم آبادمیں پولیس اہلکاروں کوگشت کے دوران موٹرسائیکل سوارملزمان نے نشانہ بنایان
اتوار 18 جنوری 2015 13:11
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گلبرگ بلاک۔ایل میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔کورنگی سے بھی 50 سالہ اقبال زیدی کی لاش ملی ہے، جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
(جاری ہے)
لیاری کے علاقے موسیٰ لین میں نامعلوم ملزمان نے پولیس چوکی پر فائرنگ کردی، جس سے40سالہ پولیس کانسٹیبل سعید اور40 سالہ نیاز نامی کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
دوسری جانب ملیر ہالٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار 42سالہ جاوید علی جاں بحق ہوگیا۔ادھرکراچی کے علاقے ناظم آبادمیں فائرنگ سے2پولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے۔پولیس اہلکاروں کوگشت کیدوران موٹرسائیکل سوارملزمان نے نشانہ بنایا۔رات سے اب تک جاں بحق پولیس اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی۔مزید قومی خبریں
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.