پٹرولیم بحران سے متعلق تمام الزامات بے بنیاد ہیں:اسحاق ڈار
پیر 19 جنوری 2015 14:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جنوری2015ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم بحران سے متعلق تمام الزامات کو مستردکر دیے ہیں اور کہاکہ وزرات خزانہ نے پی ایس او کا ایک روپیہ بھی نہیں دینا یہ حکومت کے خلاف کسی کی سازش ہے اور وزارت خزانہ کا پٹرولیم سے کوئی بھی تعلق نہیں ہے ،جاپان لاکھڑا پاور پلانٹ پر 85کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔
(جاری ہے)
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم بحران پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پٹرولیم بحران سے وزرات خزانہ کا کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ وزرات نے پی ایس او کے تمام واجبات ادا کر دیے ہیں یہ کہنا سراسر غلط ہے کہ وزرات خزانہ نے پی ایس او کو رقم نہیں دی اور نہ پی ایس او نے رقم رکنے سے متعلق کلیم کیا ہے ،پی ایس او کی طلب اور رسد سے متعلق یومیہ رپورٹ کی اطلاع بھی غلط ہے ۔
ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کی زیر صدار ت اجلاس میںوزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پٹرولیم بحران سے متعلق وزرات خزانہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپی ایس او کو دیکھنا وزرات خزانہ کاکام نہیں ہے بلکہ وزرات خزانہ کا کام کلیم لیناہے اور اس کی پیمنٹ کر ناہے ۔انہوںنے کہاکہ وہ پٹرولیم بحران کی ذمہ داری قبول کرتے ہیںکیونکہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بحران پر جلد از جلد قابو پایا جاسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.