آئی جی سندھ کا علاقہ اورنگی ٹاؤن کا خصوصی دورہ،پولیو ڈراپس ٹیم کی سکیورٹی ذمہ داریوں کے دوران شہید ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر تبسم علی کے کرائم سین کا معائنہ کرکے سکیورٹی اقدامات سے متعلق تفصیلی آگاہی حاصل کی
پیر 19 جنوری 2015 17:25
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے علاقہ اورنگی ٹاؤن کا خصوصی دورہ کیا اور پولیو ڈراپس ٹیم کی سیکیورٹی ذمہ داریوں کے دوران شہید ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر تبسم علی کے کرائم سین کا معائنہ کرتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات سے متعلق تفصیلی آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے شہید پولیس افسر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کے ردعمل میں جرائم پیشہ عناصر ہمارے جوانوں کو قتل کررہے ہیں‘ پویس کی ٹارگٹ کلنگز میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا‘ ہمارے حوصلے بلند ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے تین روزہ پولیو ڈراپس مہم کی سیکیورٹی کے تحت تمام ایس ایچ اوز کو علاقہ گشت اور حفاظتی اقدامات کی مانیٹرنگ کا پابند کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بالخصوص پولیو مہم کے حوالے سے حساس علاقوں میں ضلعی ایس ایس پیز ناصرف اسنپ چیکنگ‘ پیٹرولنگ‘ پکٹنگ کو موثر بنائیں بلکہ ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن وشیئرنگ کی بدولت بروقت انسدادی اقدامات کو بھی یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ پولیو ڈراپس مہم میں مصروف اسٹاف‘ لیڈی ہیلتھ ورکرز وغیرہ کی سیکیورٹی کیلئے تھانہ جات کی سطح پر پولیس کمانڈوز کو بھی ذمہ داریاں سونپی جائیں تاکہ گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو ویکسنیشن کی مہم کو کامیاب بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو ڈراپس مہم کے آغاز تا اختتام تمام تھانہ جات پولیو ٹیموں کو روٹس پر سیکیورٹی کی فراہمی کے ضمن میں متعلقہ حدود نہ صرف بحفاظت کراس کرائیں گے بلکہ اس سلسلے میں متعلقہ وائرلیس کنٹرول پر بھی باقاعدہ انٹری کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کو مزید سخت اور کامیاب بنانے کیلئے پولیس افسران واہلکار انتہائی مستعد اور چوکنا رہتے ہوئے فرائض انجام دیں اور اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے مربوط رابطوں اور خفیہ معلومات کی شیئرنگ اور فالو کرنے کے عمل کو مزید موثر بنائیں۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.