قومی لائحہ عمل کے تحت قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے: چوہدری نثار

پیر 19 جنوری 2015 17:32

قومی لائحہ عمل کے تحت قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے: چوہدری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جنوری2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قومی لائحہ عمل کو سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور پاک فواج کی حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اقوام متحدہ کی پاکستان میں نامزد مندوب ملیحہ لودھی نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مختلف مور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ قومی لائحہ عمل کے تحت قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور قومی لائحہ عمل کو سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور پاک افواج کی حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :