بجلی، گیس کے بعد پٹرول بھی بند، قوم سائیکل پر انحصار کرے: چودھری پرویزالٰہی
پیر 19 جنوری 2015 17:40
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے پٹرول بحران کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ایک ہفتہ سے پٹرول کیلئے جگہ جگہ دھکے کھا رہے ہیں اور رُل رہے ہیں لیکن ابھی تک صارفین کو پٹرول دستیاب نہیں جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعویداروں کے دور میں گیس، بجلی کی دن بدن بڑھتی قلت اور قیمتوں میں اضافہ کے بعد پٹرول کی نایابی حکومت کی ناکامی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عوام کو چاہئے کہ وہ سائیکل پر انحصار کریں، اسے روزمرہ آمدورفت کیلئے استعمال کیا جائے کیونکہ سائیکل ہی عام اور غریب آدمی کا بہترین ساتھی ہے۔(جاری ہے)
اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے آنے والے مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت میں ہر چیز کی فراوانی تھی، قیمتوں پر کنٹرول تھا، امن و امان کی صورتحال کئی گنا بہتر تھی، عوام کو روزگار میسر تھا، ان کی فلاح و بہبود کیلئے نئے نئے منصوبوں پر کام ہو رہا تھا اور پنجاب مثالی ترقی و خوشحالی کی راہ پر تیزی سے گامزن تھا لیکن اب جو صورتحال ہے وہ سب کے سامنے ہے، حکومتی کارکردگی اور گڈگورنینس صرف اشتہاری مہم تک محدود ہے، روزمرہ استعمال کی لازمی ترین چیز پٹرول کی فراہمی بھی بند کر دی گئی ہے۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت ہر شعبہ یہاں تک کہ طلبہ و طالبات کی سکیورٹی کے مسئلہ میں بھی نااہلی اور نالائقی کا مظاہرہ کر رہی ہے جبکہ یہ بچے ہی پاکستان کا مستقبل ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شعبہ تعلیم کے ترقیاتی فنڈز کا بیشتر حصہ دوسرے منصوبوں پر لگا دیا گیا اور صوبہ میں 26 ہزار تعلیمی ادارے چار دیواری تک سے محروم ہیں، ان حالات میں اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ طلبہ و طالبات کو تعلیمی اداروں میں سکیورٹی فراہم کرنے کے دعویدار اپنے دعوؤں میں کس حد تک سچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دراصل حکمران ہر مسئلہ جھوٹی پراپیگنڈہ مہم کے ذریعہ حل کرنا چاہتے ہیں جبکہ عام آدمی کا جینا مشکل تر سے مشکل ترین بنایا جا رہا ہے، روزانہ دعوے کیے جا رہے ہیں لیکن ابھی تک پٹرول بحران حل ہوا ہے اور نہ ہی ذمہ داروں کا تعین کیونکہ اس بحران کے اصل ذمہ دار حکمران خود ہیں اور وہ خود کو کیسے ذمہ دار قرار دے سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.