بہاول پور،دس سالہ بچی کو سکول ٹیچر کی طرف سے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش ، انصاف کامتلاشی والد آر پی او آفس پہنچ گیا،گھنٹوں انتظار کے باوجود ملاقات نہ ہو سکی
پیر 19 جنوری 2015 19:27
بہاول پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے باعث لمبی چھٹیوں کے بعد 12جنوری کو سکولوں کے کھلنے سے جہاں لاکھوں بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے وہیں پر ضلع رحیم یار خان کے نواحی علاقہ کی رہائشی پانچ بھائیوں کی اکلوتی دس سالہ بہن اپنے سکول ٹیچر کی جانب سے مبینہ طور پرچھٹیوں کے بعد پہلے ہی دن زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کے باعث سکول کے نام سے ہی خوف زدہ ہے ،انصاف کامتلاشی والد بچی سمیت آر پی او آفس بہاولپور پہنچ گیالیکن گھنٹوں انتظار کے باوجود ملاقات نہ ہوسکی ،آر پی او آفس کے سامنے بچی کے والد نے دھاڑیں مار کر روتے ہوئے کہا کہ اگر انصاف مہیا نہ کیا گیا تو آر پی او آفس کے سامنے بچی سمیت خود کو آگ لگا لے گا۔
ضلع رحیم یار خان کے نواحی علاقہ رکن پور کے رہائشی طالب حسین نے بہاولپور میں آر پی او آفس کے سامنے روتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ لمبی چھٹیوں کے بعد 12جنوری کو سکول کھلنے پر اس کی دس سالہ بیٹی عقیلہ بی بی بھی علاقہ کے واحد بوائز پرائمری سکول جہاں چھوٹی بچیاں اور بچے ایک ساتھ ہی تعلیم حاصل کرتے ہیں سکول گئی جہاں مبینہ طور پر سکول کے ٹیچر ماسٹر ریاض نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی لیکن بچی کے شور مچانے پر کوشش ناکام ہوگئی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.