اسلام آباد ،مولانا عبدالعزیز کی جامعہ حفصہ میں نظر بندی کے دوران معافی نامہ کی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع ،
معافی نامہ میں دہشتگردوں سے لاتعلقی ،جامعہ حفصہ طالبات کی داعش کو بھیجی ویڈیو سے متعلق حقائق اور انتہاء پسندی کے خاتمہ میں حکومت اور فوج کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی
پیر 19 جنوری 2015 19:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) وفاقی پولیس نے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی جامعہ حفصہ میں نظر بندی کے دوران معافی نامہ کی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرادی ،معافی نامہ میں دہشتگردوں سے لاتعلقی ،جامعہ حفصہ طالبات کی جانب سے داعش کو بھیجی جانے والی ویڈیو سے متعلق اصل حقائق اور انتہاء پسندی کے خاتمہ میں حکومت اور فوج کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، وزارت داخلہ سے جواب موصول ہونے کے بعد باضابطہ گرفتاری سمیت دیگر طریقہ کار اپنایا جائے گا ۔
آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ مولانا عبدالعزیز کے خلاف درج تھانہ آبپارہ میں ایف آئی آر کے حوالے سے مقامی عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عدم گرفتاری کی وجہ نقص امن بتائی جاتی ہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تھانہ آبپارہ میں مولانا کے خلاف درج ایف آئی آر کے حوالے سے ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تاہم مولانا عبدالعزیز کی جانب سے آئی جی پولیس کو تحریری معافی نامہ بھی جمع کرادیا گیا ہے جس میں دہشت گردوں سے تعلق اور انتہاء پسندی کی مزمت بھی کی گئی ہے ۔
لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی جانب سے تحریری معافی نامہ میں انتہاء پسندی کے خاتمہ میں حکومت اور فوج کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جس کی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے ۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کواسلام سیکٹر جی سیون تھری فور میں واقع جامعہ حفصہ میں نظر بندی کے دوران ان سے ملاقات پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔ اس دوران وفاقی پولیس مولانا عبدالعزیز سے ہونے والے موبائل رابطوں اور انٹرنیٹ رابطو ں کی تفصیلات جمع کررہی ہے ۔آن لائن کے مطابق مولانا عبدالعزیز کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج ایف آئی آر سید اظہر نعیم بخاری کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں دفعہ 506(2)لگائی گئی ہے اس کے مطابق مولانا کے خلاف ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے رابط میں ہیں جس کے بعد باضابطہ گرفتاری پر غور کیا جائے گا۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.