حکومت خیبر پختونخوا طب اور ہومیوپیتھی طریقہ علاج کی مکمل سرپرستی کرے،حکیم عبدالوحید
پیر 19 جنوری 2015 21:26
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء)پاکستان طبی کانفرنس خیبر پختونخوا کے صدر اور قائم مقام امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا حکیم عبدالوحید نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ طب یونانی اور ہومیو پیتھی طریقہ علاج سے عوام الناس کو سستی، مفید اور موثر علاج معالجہ کی سہولت میسر ہوتی ہے اس لئے اس کی سرکاری سرپرستی اس طرح کی جائے جس طرح صوبہ پنجاب میں ہو رہی ہے اور وہاں پر تمام ہسپتالوں ، بی ایج یوزاور آر ایچ سی کی سطح پر حکیم اور ہو میو ڈاکٹر ز تعینات ہیں اور آبادی کا بہت بڑا حصہ ان سے اپنے امراض کا علاج کراتا ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے نصیر بابر اللہ میموریل ہسپتال کوہاٹ روڈ پشاور کے ایم ایس ڈاکٹر روح اللہ جان سے ملاقات کے دوران کیا۔یا د رہے کہ نصیراللہ بابر میموریل ہسپتال میں حکیم اور ہومیو پیتھی ڈاکٹرز کے لئے نئے کمروں کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ وہ سکون اور اطمینان کے ساتھ مریضوں کا معائنہ اور علاج کر سکیں۔(جاری ہے)
حکیم عبدالوحید نے حکومت خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا اس طرح خیبر پختونخوا میں تمام بڑے ہسپتالوں سمیت تمام بی ایچ یوز، آر ایچ سی میں حکماء اور ہومیو پیتھی ڈاکٹرز کو تعینات کرے تاکہ خیبر پختونخوا کے لوگوں کو بھی سستے، موثر اور بے ضرر طریقہ علاج کی سہولت مل سکے۔
بعد ازاں حکیم عبدالوحید نے ڈاکٹر روح اللہ جان کے ہمراہ نصیر اللہ بابر ہسپتال کے فری یونانی ڈسپنسری کا افتتاح بھی کیا۔مزید اہم خبریں
-
جنگ بندی کا مطالبہ: پرامن مظاہرین پر جبر انسانی حقوق کی خلاف ورزی، ماہرین
-
رفح میں بڑھتی اسرائیلی فوجی سرگرمیوں پر گوتیرش کو تشویش
-
خواجہ آصف کو میرے دادا کے بھائی کی سفارش پر بینک میں نوکری ملی تھی
-
اندرون ملک مہاجرت پر مجبور لوگوں کی تعداد ساڑھے سات کروڑ سے زیادہ
-
سیکورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
پنجاب حکومت ہتک عزت بل“جبکہ وفاقی حکومت ”پیکا ترمیمی ایکٹ“ آزادیوں کے خلاف قراردیتے ہوئے مستردکردیا
-
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ”ہتک عزت“بل کی مذمت‘لاہور کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
-
لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری ‘سیکرٹری زاہد عابد اور گورننگ باڈی نے پنجاب حکومت کا”ہتک عزت بل“مسترد کردیا
-
ہمارے معززجج کے خلاف سوشل میڈیا پرکمپئین چلایا گیا، سیٹنگ جج کے وہ معلومات پبلک کئے گئے جو کوئی عام بندہ نہیں نکال سکتا،
-
کےالیکٹرک نے پھر بجلی فی یونٹ 18.86روپے بڑھانے کی سفارش کردی ہے
-
ایک مخصوص طبقے کو مکمل طورپرکلین چیٹ دینے کیلئے عالمی طاقتوں کی مدد سے ایک فرمائشی پروگرام ترتیب دے دیاگیاہے، سینیٹرفیصل واڈا کا انکشاف
-
اس معاملے کا پہلا پہلو یہ ہے کہ خط کے مندرجات میں جج صاحب نے خود فرمایا ہے کہ موصول ہونے والا پیغام کسی بھی طرح سے انصاف کے حصول میں مداخلت نہیں تھی،اٹارنی جنرل آف پاکستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.