مذہبی جماعتوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،ایکشن پلان کا مقصدملک سے انتہا پسندی ،فرقہ واریت کو ختم کرنا ہے‘ چوہدری نثار ، تمام مکاتب فکر کے مدارس دہشتگردی کیخلاف ہیں ،جن مدارس کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت ہونگے ان کیخلاف کارروائی کی جائیگی،وفاقی وزیر داخلہ سے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی ملاقات، 21ویں ترمیم اور ایکشن پلان سمیت موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 20 جنوری 2015 21:25

مذہبی جماعتوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،ایکشن پلان کا مقصدملک سے ..

اسلام آباد /لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ملاقات کی جس میں 21ویں ترمیم اور ایکشن پلان سمیت موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ حافظ طاہر اشرفی نے ملک کے بعض حصوں میں بلاجواز علماء، آئمہ ،خطباء اور مدارس کے ذمہ داران کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مذہبی جماعتوں اور کارکنوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ایکشن پلان کا مقصدملک سے انتہا پسندی اورفرقہ واریت کو ختم کرنا ہے۔دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہے۔ تمام مکاتب فکر کے مدارس دہشتگردی کیخلاف ہیں ۔

(جاری ہے)

جن مدارس کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت ہونگے ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاجواز علماء ،خطباء اورآئمہ مساجد کو تنگ کرنے والے افسران اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔بعد ازاں پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات کی ۔ گستاخانہ خاکوں اور ملک کی موجود ہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے وفاقی وزیر مذہبی امور کو 26جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ عنوان :