شیل پاکستان کی 22 ہزار میٹرک ٹن پر مشتمل پیٹرول کی کنسائنمنٹ پورٹ قاسم پہنچ گئی،
کراچی میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں، شیل پاکستان کے کراچی میں تمام آؤٹ لیٹس پر پیٹرول مقررہ قیمتوں پر وافر مقدار میں دستیاب ہے، سیمی سعد
منگل 20 جنوری 2015 22:49
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) شیل پاکستان کی 22 ہزار میٹرک ٹن پر مشتمل پیٹرول کی کنسائنمنٹ پورٹ قاسم پہنچ گئی، کراچی میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں، شیل پاکستان کے کراچی میں تمام آؤٹ لیٹس پر پیٹرول مقررہ قیمتوں پر وافر مقدار میں دستیاب ہے۔اس ضمن میں شیل پاکستان کی کنٹری ایکسٹرنل افیرئز منیجر سیمی سعد نے بتایا کہ 22 ہزار میٹرک ٹن پر مشتمل پیٹرول کی کنسائنمنٹ پورٹ قاسم پر پہنچ گئی جبکہ 28 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول کی کنسائنمنٹ 29 جنوری 2014ء کو پہنچ جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 22 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول رواں ماہ کی 11 تاریخ کو پہنچ چکا ہے اور شیل کے تمام آؤٹ لیٹس پر پیٹرول مقررہ قیمتوں پر دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں ہے اور پیٹرول وافر مقدار میں موجود ہے لہذا عوام کسی بھی قسم کی افواہوں کا شکار نہ ہوں۔(جاری ہے)
پیر کی شام اچانک پیٹرول پمپس بند ہوجانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں سیمی سعد نے کہا کہ افواہوں کی وجہ سے پیٹرول کے صارفین نے اپنی ضروریات سے زیادہ پیٹرول خریدا جس کے باعث شیل پاکستان کے آؤٹ لیٹس پر پیٹرول ختم ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام علاقوں میں پیٹرول کی ترسیل رات کے اوقات میں کی جاتی ہے اور رات کو آؤٹ لیٹس پر پیٹرول کی فراہمی کے بعد منگل کوشیل پاکستان کے تمام آؤٹ لیٹس پر پیٹرول کی دستیابی کے بعد معمول کے مطابق پیٹرول کی فروخت جاری ہے۔ سیمی سعد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہر کراچی پیٹرول کے حوالے سے بحران کا شکار نہ ہو۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.