خضدار کے علاقے میں لیویز نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی

منگل 20 جنوری 2015 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء )خضدار کے علاقے میں لیویز نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو خضدار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے تخریب کاری کی غرض سے دھماکہ خیز مواد نصب کررکھالیویز نے خفیہ اطلاع ملنے پربم ڈسپوزل کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر 40کلو گرام وزنی دھماکہ خیز مواد ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیا۔