اسلامی نظریاتی کونسل کااجلاس، توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی شدیدالفاظ، مغرب کاآزادی اظہار رائے کادوہرامعیار ہے،مولانامحمدخان شیرانی،

کونسل نے طلاق کے معاملے پرحتمی سفارشات تشکیل دیدی ہیں، منظوری( آج )دی جائیگی،اجلاس میں سانحہ پشاور کی مذمت، شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

منگل 20 جنوری 2015 23:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) اسلامی نظریاتی کونسل نے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مغرب کاآزادی اظہار رائے کادوہرامعیار ہے،کونسل نے طلاق کے معاملے پرحتمی سفارشات تشکیل دیدی ہیں، منظوری آج دی جائے گی،اجلاس میں سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی،سانحہ پشاورکے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

پیرکواسلامی نظریاتی کونسل کاجلاس چیئرمین مولانا محمدخان شیرانی کی صدارت میں ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل نے طلاق کے معاملے پرحتمی سفارشات تشکیل دیں سفارشات میں طلاق کے شرعی طریقہ کار پرغور کیاگیا طلاق کے غلط طریقہ کار پرشرعی حکم اور غلط طریقہ کار روکنے پراقدامات بھی تجویزکئے گئے سفارشات پرحتمی منظوری (آج )بدھ کے اجلاس میں دی جائے گی اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اورشہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی کونسل نے اپنے اجلاس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی بھی شدیدالفاظ میں مذمت کی اجلاس میں کونسل کے چیئرمین مولانا احمدخان شیرانی نے کہاکہ مغرب کاآزادی اظہار رائے کادوہرامعیار ہے ہولوکاسٹ پربولنا تو جرم ہے مگرتوہین آمیز خاکے شائع کئے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ اکیسویں آئینی ترمیم آرمی ایکٹ اورقومی سلامتی پالیسی پرجلدمشاورتی اجلاس بلایاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :