بیجنگ ژوبانگ کمرشل سنٹراور پنجاب انوسٹمنٹ بورڈکے درمیان فریم ورک میمورنڈم آف کوآپریشن

بدھ 21 جنوری 2015 20:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء ) بیجنگ میں ہونے والے چین پاکستان ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ سیمپوزیم کے موقع پر بیجنگ ژوبانگ کمرشل سنٹر ، بیجنگ انٹرنیشنل اکنامک اینڈ ٹریڈ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے درمیان فریم ورک میمورنڈم آف کوآپریشن پر دستخط کئے گئے۔ انویسٹمنٹ بورڈ پنجاب کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل مس لبنی پٹھان نے دستخط کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بیجنگ ژوبانگ کمرشل سنٹر کے حکام سے گفتگو کے دوران مس لبنی پٹھان نے بیجنگ کی میگا شاپنگ مال پر پاکستانی مصنوعات کی نمائش کے لئے پندرہ دن تک جگہ کی مفت فراہمی کے امکانات کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔بیجنگ ژوبانگ کمرشل سنٹر کے حکام نے اس تجویز کی حمایت کی - مزید برآں14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر ایک تقریب کے انعقادکے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :