پی آئی اے کے ایم ڈی کی تنخواہ 45لاکھ روپے ہے تو مستعفی ہوکر ایم ڈی بننا پسند کروں گا،ایک وزیرمملکت کی تنخواہ 71ہزار روپے ہے تو بیوروکریسی راج کر رہی ہے، اسد الرحمن
جمعرات 22 جنوری 2015 19:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط کے چےئرمین اسد الرحمن نے کہا ہے کہ اگر پی آئی اے کے ایم ڈی کی تنخواہ 45لاکھ روپے ہے تو مستعفی ہوکر ایم ڈی بننا پسند کروں گا،ایک وزیرمملکت کی تنخواہ 71ہزار روپے ہے تو بیوروکریسی راج کر رہی ہے۔جمعرات کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط میں اس وقت دلچسپ بحث شروع ہوگئی جب عمران ظفر لغاری،شگفتہ جمالی،کرن حیدر جیسے ممبران اسمبلی نے اس بات پر اصرارکیا کہ ہمیں بتایا جائے کہ ایم ڈی کی تنخواہ کتنی ہے؟۔
جس پر عمران ظفر لغاری نے انکشاف کیا کہ ان کی تنخواہ 45لاکھ روپے ہے۔انہوں نے چیلنج کیا کہ میں جو کہہ رہا ہوں اس کی کوئی تردید کرے،ایم ڈی یہاں پر بیٹھا ہوا ہے۔(جاری ہے)
جس پر شگفتہ ظفر جمالی نے بھی کہاکہ میں بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہوں کہ ایم ڈی پی آئی اے کی تنخواہ45لاکھ روپے ہے۔جس کی تردید وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے بھی نہیں کی اور کہا کہ اس معاملے کو نہ اچھالا جائے۔
جس کے بعد کمیٹی کے چےئرمین اسدالرحمان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اتنی خطیر رقم صرف ایم ڈی کیلئے رکھی گئی ہے،میں حیران ہوں،لوگوں کو جو مسائل ہے اس کا احاطہ کرنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈی جو تنخواہ لے رہا ہے وہ ٹی اے ڈی اے کے علاوہ ہے۔شیخ آفتاب کی درخواست پر تمام ممبران اسمبلی نے خاموشی اختیار کرلی،تاہم ایم ڈی پی آئی اے نے بھی اپنی تنخواہ کے حوالے سے نہ وضاحت کی اور نہ تردید کی۔اسد الرحمان نے کہا کہ ممبر اسمبلی اور وزیر بننے سے بہتر ہے کہ مستعفی ہوکر پی آئی اے کا ایم ڈی بنا جائے اور ساری زندگی عیاشی اور سکون سے گزاری جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.