صوبے کی زراعت سے وابستہ 70 فیصد آبادی مشکلات سے دوچار ہے،شہریار مہر،
پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت ان کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ہے،اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے بات چیت
جمعرات 22 جنوری 2015 23:23
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22جنوری۔2015ء) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہریار مہر نے کہا ہے کہ آج صوبے کی زراعت سے وابستہ 70 فیصد آبادی مشکلات سے دوچار ہے لیکن پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت ان کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ہے۔ تھر کے حوالے سے قرارداد کی منظوری کے باوجود کمیٹی مقررہ وقت پر نہ بننے سے میرا استحقاق مجروح ہوا ہے اور اس پر میں اسمبلی میں آواز اٹھاؤں گا۔
وہ جمعرات کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔(جاری ہے)
شہر یار مہر نے کہا کہ صوبے میں شوگر کین بحران سندھ حکومت کا پیدا کردہ ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی جانب سے مشترکہ طور پر تحریک ایوان میں لائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شوگر ملز مالکان کے خلاف کسی قسم کا ایکشن نہیں لے رہی ہے اور اس کی اصل وجہ بھی سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج زراعت سے وابستہ صوبے کے 70 فیصد عوام انتہاہی مشکلات سے دوچار ہیں۔ ہاریوں، آبادگاروں، کاشتکاروں اور شئیر ہولڈرز کے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کئی ارکان اسمبلی بھی ہمارے ساتھ ہیں لیکن وہ اپنی مجبوری کے باعث کھل کر سامنے نہیں آرہے ہیں لیکن ہمیں اس حوالے سے ان کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.