کاشتکار انگور کے پودے 15 فروری تک کھیتوں میں لگائیں، محکمہ زراعت
ہفتہ 24 جنوری 2015 14:01
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو انگور کے پودے 15 فروری تک کھیتوں میں لگا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت یہ پودے خوابیدگی کے عمل میں ہوتے ہیں اور آسانی سے جڑیں پکڑ لیتے ہیں۔
(جاری ہے)
ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ باغبان انگور کے پودوں کی داغ بیل کے وقت خیال رکھیں کہ پودے کھیت کی بیرونی حد سے تقریباً 10 فٹ اندر کی طرف لگائے جائیں اس طریقے سے ایک ایکڑ میں تقریباً 720 پودے لگائے جا سکتے ہیں۔
انگور کی کاشت تقریباً ہر قسم کی زمین میں کی جا سکتی ہے تاہم انگور کی کامیاب کاشت کیلئے درمیانی زرخیز، ہلکی میرا اور مناسب مقدار میں نامیاتی مادہ رکھنے والی زمین موزوں ہے۔ انگور کے پودے لگانے سے پہلے زمین کو اچھی طرح ہموار کر لیں تاکہ گرم خشک موسم کے دوران آبپاشی کا عمل بہتر طور پر انجام دیا جا سکے۔مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.