شاہ عبد اللہ کی انسانیت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،ورلڈ ہیومن چیئرٹی پاکستان
ہفتہ 24 جنوری 2015 15:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) شاہ عبد اللہ کی انسانیت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،شیخ زید ایواڈ سمیت انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کی طرف سے پی ایچ ڈی کی ڈگری انسانیت کی خدمات کے نام پر تھیں جو انکے عملی کردار کا بین ثبوت ہے ۔تعلیم، صحت،بین المذاہب مکالمہ سمیت انسانیت کی بے لوث خدمت آپ کا طرہ امتیاز ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ورلڈ ہیومن چیئرٹی پاکستان کے شاہ عبد اللہ کی انسانیت کیلئے خدمات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ممتاز عالم دین مولانا پیر برکت اللہ ربانی،تاجر راہنماؤں چوہدری عبد الرزاق،محمد عمران بٹ،ظفر بھٹی ،سیاسی راہنما حافظ راشد یوسف ،چیئرٹی کے راہنماؤں ابو عبد اللہ ،محمد انس ربانی،چوہدری قاسم عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی وفات حسرت آیات سے نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری انسانیت ایک رحم دل اور ہر دلعزیز حکمران سے محروم ہوگئی ہے ۔(جاری ہے)
اُنکی حرمین شریفین کے حوالے سے خدمات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے جبکہ پاکستان میں قیامت خیز زلزلہ اور سیلاب کے متاثرین کیلئے اُنکی خدمات رابطہ عالم اسلامی، انٹرنیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن، کنگ عبد اللہ ریلیف کمپین سمیت دیگر اداروں اور پاکستان میں سب سے زیادہ سعودی عرب کی ایمبیسی کے زریعے کسی سے مخفی نہیں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس بات میں واقعتا کوئی شک نہیں ہے کہ سعودی عرب ”مملکة انسانیة“ ہے اور خصوصاً اہل اسلام اور عالم اسلام کیلئے شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی خدمات کی نظیر نہیں ہے انہوں نے کہا پاکستان کے حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اس ہمدرد اور محسن کے نام پر کوئی یادگار قائم کرے تاکہ اُنکی خدمات کا اعتراف اور اُن کی پاکستان سے تعلق کی یاد دلاتا رہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی پہلے اُنکی عیادت اور پھر جنازہ میں شرکت کیلئے جانا مملکت کی عوام کی دل کی آواز ہے ۔ انہوں نے کہا شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کے نائب اور اب مملکة کے سربراہ شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعودایک منجھے ہوئے ،تجربہ کار اور بین الاقوامی حالات کا ادراک رکھنے والے اور انسانیت اور پاکستان سے محبت کرنے والی شخصیت ہیں جنکی قیادت میں سعودی عرب شاہرہ ترقی پر مزید ترقی کرے گا اور انسانیت کیلئے خدمات کا یہ سلسلہ انشاء اللہ جاری و ساری رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.