سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
ہفتہ 24 جنوری 2015 15:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اس سلسلے میں مرکز G-11میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے تجاوزات کنندگا ن کا سامان ضبط کر لیا۔ اسی طرح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی خصوصی ٹیموں نے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ PIMSہسپتال ، مرکز G-11،مرکز G-9 اوربری امام کے ملحقہ علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 2ٹرک سامان ضبط کر لیا اور 2عدد غیر قانونی طور پر بنائی گئی دیواروں کو بھی گرا دیا گیاجبکہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں جوائنٹ آپریشن کے دوران 11ٹرک سامان ضبط کر کے سی ڈی اے سٹور میں جمع کروا دیا گیا۔
یہ تمام کاروائیاں تاجر برادری کے تعاون سے کی گئیں جبکہ تاجر برادری کو اس بات سے بھی آگاہ کیا گیا کہ وہ اپنی دکانوں کے سامنے کسی قسم کی تجاوزات قائم نہ ہونے دیں کیونکہ اس سے نہ صرف مارکیٹ میں خریداری کے لئے آنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ مقامی تاجروں کا کاروبار بھی متا ثر ہوتاہے۔(جاری ہے)
گزشتہ ہفتہ میں کاروائی کے دوران سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ جوائنٹ آپریشن کے دوران سیکٹر G-10/3اور مسلم کالونی میں بنائے گئے غیر قانونی کمرے گرا دیئے اور سنیاڑی، جی ٹی روڈ کے ساتھ ترنول اورمارگلہ ناریل بری امام میں ایک کنال پر بنائی گئی غیر قانونی دیواریں گرا دی گئیں جبکہ اسلام آباد میں جاری آپریشن کے دوران سیکٹر D-12میں ایک چھپر ہوٹل بھی گرا دیا گیا ۔
ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عامر علی احمد نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے اور آپریشن کے دوران کسی سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.