شرح سود میں 1 فیصدکمی کا اعلان، جولائی تا دسمبر 2014 افراط زر 6.1 فیصد رہا: سٹیٹ بنک
ہفتہ 24 جنوری 2015 18:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جنوری۔2015ء) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 9.5 فیصد سے کم کر کے 8.5فیصد مقرر کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سٹیٹ بنک اشرف محمود وتھرونے سال 2015 کی پہلی مانیتری پالیس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سال 2014 میں جولائی تا دسمبرکے درمیان مہنگائی کی شرح 6.1فیصدرہی جبکہ دسمبر کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 4.3فیصد رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے سبب ملک کی مالی حالت میں بہتری آئی اور آئی ایم ایف کی طرف سے حاصل ہونے والی ادائیگیوں نے بھی معاشی حالت کو سنبھالاجبکہ حکومت کی طرف سے سٹیٹ بنک سے قرضے لینے کا رحجان بھی کم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی منڈیوں میں پاکستانی تاجروں کیلئے جی ایس پی پلس سٹیٹس کا ملنا ایک خوش آئندہامر ہے تاہم اس کا درست استعمال تاحال شروع نہیں کیا گیا، تاجروں اور حکومت کو چاہئے اس موقع سے فائدہ اٹھائے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.