حقوق العباد دنیا کی سب سے بڑی سماجی بہبود کی تنظیم ہے ، شیخ محمد بلال نقشبندی مکی
ہفتہ 24 جنوری 2015 21:35
کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ترکی کے معروف روحانی بزرگ شخصیت شیخ محمد بلال نقشبندی مجددی مکی نے کہا ہے کہ حقوق العباد عصر حاضر کی سب سے بڑی سماجی بہبود کی تنظیم ہے ۔ جسے پیغمبر اعظم نے پروان چڑھایا اور آج پندرھویں صدی ہجری میں دنیا کے کونے کونے میں علماء مشائخ و صوفیائے کرام اس سماجی تنظیم کی آبیاری میں شب و روز مشغول ہیں۔
اور پاکستان میں سیلانی ویلفےئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کی صورت میں مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے بلا امتیاز و تفریق خدمت انسانیت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا یا ہوا ہے مسلم امہ کے اسی کام سے قیامت سے قبل ایک بار پھر دنیا میں نشاط اسلامیہ کو عروج حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز سیلانی ویلفےئر کے ہیڈ آفس بہادر آباد کے تفصیلی دورے اور سیلانی کے سرپرست اعلیٰ و ممتاز روحانی و سماجی شخصیت مولانا محمد بشیر فاروق قادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وہ جب سیلانی کے ہیڈ آفس پہنچے تو ٹرسٹ کے عہدیداروں محمد یوسف لاکھانی ، عامر اقبال مدنی، انتظامیہ کے اراکین عبد القیوم احمدانی، محمد غزال، محمد سہیل باوانی ، نے ان کا پر استقبال کیا شیخ محمد بلال نقشبندی کے ہمراہ نور محمد نقشبندی ، سراج امجدی ، ملک مصباح الحق اعوان بھی تھے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.