آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے مکمل عدم تعاون کمیٹی کیلئے درد سر بن کر رہ گیا ، کمیٹی کے تمام امور عملی طور پر منجمد ،چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کا معاملہ سپیکر کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ
اتوار 25 جنوری 2015 18:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کی طرف سے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے مکمل عدم تعاون کمیٹی کیلئے درد سر بن کر رہ گیا ہے اور عملی طور پر کمیٹی کے تمام امور منجمد ہوگئے ہیں جس پر کمیٹی کے چیئرمین سید خورشید شاہ نے یہ معاملہ سپیکر کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی طرف سے آڈیٹر جنرل کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ پی اے ای سی کا بائیکاٹ ختم کردیں اور اجلاس میں شریک ہوں لیکن انہوں نے ان احکامات پر کوئی توجہ نہیں دی۔
اگرچہ انہوں نے عملے کو بھیجنا شروع کردیا ہے تاہم نہ تو وہ خود اجلاس میں آتے ہیں اور نہ ہی پی اے ی سی کی طرف سے کئے گئے کسی قسم کے سوالات کے جواب دیتے ہیں جس سے یہ معاملہ گھمبیر ہوکر رہ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ارکان کے اصرار پر چیئرمین سید خورشید شاہ نے ایک بار پھر سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کرکے یہ معاملہ ان کے علم میں لانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.