پشاور،محکمہ آبپاشی بھل صفائی مہم کوکامیاب بنانے کیلئے تمام ترتوانائیاں بروئے کارلائیں،محمودخان
پیر 26 جنوری 2015 17:08
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی محمود خان نے محکمہ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھل صفائی مہم کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی تمام تر توانائی اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں جسے امسال 50کروڑ روپے کی لاگت سے صوبے کی تمام نہروں اور ایریگیشن چینلزکی صحیح معنوں میں صفائی اور تعمیر و مرمت کے کاموں کو مکمل کیا جائے گا۔
یہ ہدایت انہوں نے پیر کے روز انہوں نے چارسدہ موٹر وے انٹر چینج سے لے کر تخت بھائی کراسنگ تک کے روڈ اور کرامت مائنر پربھل صفائی مہم کے افتتاح کے موقع پر دی ۔ اس موقع پر ایکسیئن ایریگیشن چارسدہ ڈوین زاہد اللہ خان نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کو 245.57ملین روپے کی لاگت سے دو سال میں مکمل کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
اسی طرح بھل صفائی مہم کے دوران چارسدہ ایریگیشن ڈویژن میں تمام نہروں کی صفائی و تعمیراتی کاموں کو مکمل کیا جائے گا جس سے آخری ٹیل تک کاشتکاروں کو وافر مقدار میں آبپاشی کیلئے پانی فراہم ہو گا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ بھل صفائی مہم میں اگر کسی بھی افسر یا اہلکار کو غفلت کا مرتکب پایا گیا تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے بھل صفائی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے پختہ عزم کر رکھا ہے اور اس کو مانیٹرکرنے کیلئے محکمہ میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے ۔انہوں نے منتخب نمائندوں اور عوام سے بھی کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں بھل صفائی کے کاموں کی نگرانی خود کریں اور کہیں پر بھی غیر معیاری یا تسلی بخش کام نہ ہونے کی صورت میں فوری طور ان کے دفتر میں فون نمبر091-9210710 پر انہیں اطلاع کریں تاکہ غفلت کے مرتکب عناصر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.