سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات جعلی ڈگری کیس سے بری
پیر 26 جنوری 2015 21:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جنوری۔2015ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے سابق ایم پی اے مسلم لیگ (ق )کی ثمینہ خاور حیات کوجعلی ڈگری کیس سے بری کردیا۔سیشن عدالت میں الیکشن کمیشن نے سابق ایم پی اے ثمینہ خاورحیات کے خلاف بی اے کی جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں استغاثہ دائر کررکھا تھا۔
(جاری ہے)
اس کیس میں ثمینہ خاورحیات کی طرف سے بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ استغاثہ تاحال ان کے خلاف ایسی شہادتیں پیش نہیں کرسکا جن کی بنیاد پر مقدمہ آگے چلایا جاسکے ۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن اس کیس کو ختم کرچکا ہے، قانون کے مطابق جب ایک بار مقدمہ ختم ہوجائے تو اس پرنظرثانی نہیں ہوسکتی ہے ،عدالت نے ریکارڈکی پڑتال کے بعدثمینہ خاورحیات کومذکورہ کیس سے بری کردیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.