ایک تصویر کی بنیاد پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی کردار کشی کی مذمت ،شرانگیز مہم عدلیہ کو آئینی ذمہ داریوں سے روکنے اور ان کے کام پر اثرانداز ہونے کی سازش ہے جو قانون کے مطابق جرم ہے،سرکاری ترجمان
پیر 26 جنوری 2015 22:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26جنوری۔2015ء) سرکاری ترجمان نے ایک تصویر کی بنیاد پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی کردار کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک شرمناک اور مذموم کاوش قراردیا ہے اور کہا ہے کہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر ایسی شرانگیز مہم عدلیہ کو اپنی آئینی ذمہ داریوں سے روکنے اور ان کے کام پر اثرانداز ہونے کی سازش ہے جوکہ پاکستان کے قانون کے مطابق جرم ہے۔
پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں سرکاری ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز ایک نجی نیوز چینل پر پاورپلے کے نام سے پروگرام نشرکیا گیا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی 27جنوری 2015ء کی کازلسٹ میں اپیلانٹ ممتاز قادری کے مقدمہ کو سماعت کیلئے دو رکنی بینچ میں مقرر ہونے کی بات کی گئی اور صحافت کے تمام تقاضوں اور اخلاقیات کے اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مسٹر جسٹس شوکت عزیز صدیقی فاضل جج اسلام آباد ہائی کورٹ کو متنازعہ بناکر پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.