چرچ آف انگلینڈ نے خاتون کو پہلی بار بشپ کے عہدئے پرفائزکردیا
منگل 27 جنوری 2015 12:37
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)چرچ آف انگلینڈ نے خاتون کو پہلی بار بشپ کادرجہ دے کر نئی تاریخ رقم کردی ۔پادری بننے کی حیثیت حاصل کرنے کے20برس بعد برطانیہ میں خاتون کوبشپ بننے کابھی موقع مل گیااڑتالیس برس کی لبی لین کویارک منسٹرمیں منعقد تقریب میں اسٹاک پورٹ کی بشپ کادرجہ دیاگیا۔
(جاری ہے)
جیسے ہی آرچ بشپ آف یارک نے لوگوں سے پوچھاکہ کیالین کوبشپ کادرجہ ملناچاہیے،لوگوں نے ہاں میں جواب دیامگرایک شخص نے بلندآوازمیں کہا کہ کتاب مقدس کے تحت ایسانہیں کیاجاسکتاتاہم تقریب جاری رہی۔
چرچ آف انگلینڈ نے لبی لین کاانتخاب پچھلے برس دسمبرمیں کیاتھااورآرچ بشپ آف کینٹبری اوروزیراعظم کیمرون نے اسے جنسی برابری کی جانب قدم قراردیا تھا۔امریکہ ،کینیڈا،آسٹریلیااور نیوزی لینڈ میں پہلے ہی خواتین بشپ کی حیثیت سے خدمات انجام دیرہی ہیں اورمانچسٹرکے نواحی چرچ کی لین کے انتخاب سے برطانیہ بھی ان ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے جہاں خواتین بشپ کے عہدیپرفائزہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.