میڈیا معاشرے سے خوف کی فضاء کو دور کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، پرویز رشید
منگل 27 جنوری 2015 13:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ صحافیوں کوتحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ،صحافی محفوظ نہیں ہوں گے تو میڈیا آزادی سے کام نہیں کر سکے گا،میڈیا کو معاشرے سے خوف کی فضاء کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز صحافیوں کو تحفظ کے حوالے سے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے شہید ہونے والے صحافیوں کے ورثاء کے لئے 10,10 لاکھ جبکہ زخمی صحافیوں کے لئے3,3 لاکھ امداد کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی محفوظ نہیں ہوں گے تو میڈیا آزادی سے کام نہیں کر سکے گا۔پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کا سامنا ہے ،دہشت گرد اپنے نظریات زبردستی مسلط کرنا چاہتا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے چند سال سے پاکستان صحافیوں کے لئے خطرناک ملک بن چکا ہے۔
صحافیوں کے تحفظ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں ۔پرویز رشید نے کہا ہے کہ میڈیا لوگوں کو معلومات کے ساتھ ساتھ آگاہی بھی فراہم کررہا ہے ۔حکومت صحافی برادری کی بہتری کے لئے کام کررہی ہے اور صحافیوں کے استعداد کار بڑھانے کے لئے حکومت نے کئی پروگرام شروع کر رکھے ہیں۔انہوں نے میڈیاسے اپیل کی کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے معاشرے سے خوف کی فضاء کو دور کرنے کے لئے اقدامات کرے۔مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.