اینگروفوڈز نے بعد از ٹیکس 889ملین منافع کا اعلان کردیا
منگل 27 جنوری 2015 18:57
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) اینگرو فوڈز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ادارے کی غیر معمولی شاندار کارکردگی اور بعد ازٹیکس منافع کا اعلان کیا ہے۔ 31 دسمبر کو اختتام پذیر سال میں اینگرو فوڈز نے889 ملین روپے کا منافع کمایا ہے جبکہ سال 2013 میں اینگرو کا منافع 211ملین روپے تھا۔ اینگرو فوڈز لمیٹڈ کی آمدن 2014 میں 43 بلین رہی جبکہ 2013 میں آمدن 37.9 بلین تھی اس طرح 14 فیصد گروتھ رہی یہ ادارے کی مسلسل ترقی کی ضمانت ہے۔
سال 2014 میں نمایاں بات اولپردودھ کی فروخت میں اضافہ رہی جس کی وجہ اولپربرانڈ میں سرمایہ کاری اور 2013 میں نئی منفرد پیکنگ کو متعارف کروانا تھا جس کا نتیجہ پچھلے سال کی فروخت کے بڑھنے کی شکل میں آیا۔ ترنگ 2014 کے پہلے حصے میں سخت مسابقتی ماحول کی وجہ سے مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کرتا رہا تاہم دوسرے حصے میں قیمت کی پروموشن اور صارفین کے مطابق مارکیٹنگ کمپین کی بدولت ترنگ کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور ترنگ 2014 کے آخری کوارٹر میں فروخت کے تاریخی والیوم سے آگے نکل گیا۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.