قومی وطن پارٹی نے پاک چائنا تجارتی راہداری روٹ میں تبدیلی کرنے بارے تحریک التویٰ خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمع کرادیا،روٹ کی تبدیلی سے دہشت گردی سے متاثرہ ،پسماندہ علاقے مزید متاثر ،تجارتی و معاشی خوشحالی کے مواقع ختم ہونگے،سکندرشیرپاؤ
منگل 27 جنوری 2015 19:58
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) قومی وطن پارٹی نے کاشغر سے گوادرتک پاک چائنا تجارتی راہداری کا روٹ تبدیل کرنے کے حوالے تحریک التویٰ خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمع کرادیا۔
(جاری ہے)
قومی وطن پارٹی کے صوبائی چےئرمین و پارلیمانی لیڈر سکندر حیات خان شیرپاؤ نے پاک چائنا ٹریڈ روٹ کی مجوزہ تبدیلی کے حوالے تحریک التویٰ صوبائی اسمبلی میں جمع کردیا جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ روٹ کی تبدیلی سے دہشت گردی سے متاثرہ اور پسماندہ علاقے مزید متاثر ہوں گے اور اس روٹ سے وہاں پرتجارتی و معاشی خوشحالی کے مواقع ختم ہوجائیں گے جس کی وجہ سے ان کی پسماندگی اور مایوسی میں مزید اضافہ ہو گا۔
تحریک التویٰ کے مطابق ٹریڈ رو ٹ میں مجوزہ تبدیلی پرصوبہ بھر میں شدید تشویش پائی جارہی ہے کیونکہ خیبر پختونخوا کاموجودہ حالات میں فرنٹ لائن صوبہ ہونے کی وجہ سے یہاں پر تجارتی اور معاشی سرگرمیاں پہلے سے ماند پڑ گئی ہیں اوران حالات میں ٹریڈ روٹ کی تبدیلی صوبہ کے پسماندہ اضلاع اورپختونوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے لہٰذا اس کی تبدیلی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.