حکومت کو عوام کے ساتھ زیادتی کرنے کی ہرگز بھی اجازت نہیں دیں گے ،غنوی بھٹو
بدھ 28 جنوری 2015 20:38
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنوی بھٹو نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے حکمران عوام سے الیکشن کے وقت سچ نہیں بولتے ہیں الیکشن میں عوام سے چھ ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں نے آج پورے ملک کو اندھیروں کے حوالے کردیا ہے اور کبھی ملک میں بجلی کا نظام پورے ملک میں بند ہو جاتا ہے تو کبھی پٹرول غائب ہو جاتا ہے اس لئے ہمارا مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں اور آئے روز بجلی بند کرنے والوں کے بارے میں ایک جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے اور حقائق کو قوم کے سامنے لایا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی شہید بھٹو پنجاب کے صدر خواجہ عطاء الرحمن کی رہائش گاہ خواجہ ہاؤس میں پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
غنوی بھٹو نے پنجاب کے صدر خواجہ عطا ء الرحمن سے کہا کہ وہ پنجاب بھر کے ضلعی صدور کو ہدائت کریں کہ وہ حکومت کی جانب سے بد ترین لوڈ شیڈنگ مہنگائی بے روز گاری اور لا قانونیت کے خلاف احتجاج کریں اور عوام کے حقوق کی آواز کو ہر فورم پر بلند کریں ہم نے ہر فورم پر عوام کی جنگ لڑنی ہے اور حکومت نے عوام سے الیکشن کے وقت جو وعدے کئے تھے وہ حکومت کو یاد دلوانے ہیں ۔
غنوی بھٹو نے کہا کہ ہم حکومت کو عوام کے ساتھ زیادتی کرنے کی ہرگز بھی اجازت نہیں دیں گے اور حکومت کے عوام دشمن اقدامات کی ہر سطح پر بھرپور مخالفت کرتے رہیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.