21ویں ترمیم میں مذہبی وغیر مذہبی دہشت گردی کی تقسیم کرکے جرائم میں ملوث سیاسی عناصر کو محفوظ راستہ دیاگیا ،مفتی محمدنعیم
بدھ 28 جنوری 2015 20:47
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ میں شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ حکمرانوں نے ہردور میں وطن عزیز کو مشکلات میں دھکیلاہے، اقتدار کو ذاتی مفادات کی تکمیل کے لیے استعمال کرنا حکمرانوں کا وطیرہ بن چکاہے، 21ویں ترمیم میں مذہبی وغیر مذہبی دہشت گردی کی تقسیم کرکے جرائم میں ملوث سیاسی عناصر کو محفوظ راستہ دیاگیا ،اگرا نہیں عوام کی فکر ہوتی تو شہر قائد سے ٹارگٹ کلنگ کب کی ختم ہوچکی ہوتی جاری آپریشن اور گرفتاریوں کے باوجود ٹارگٹ کلنگ کانہ رکنے والا سلسلہ حکمرانوں کی بدترین نااہلی ہے۔
بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ وطن عزیز کو لیاقت علی خان کے بعد سے کوئی مخلص حکمران نہیں ملا جو بھی آیا وہ ملک کو مشکلات میں دھکیلتارہاہے ، غریب عوام ، پانی ،بجلی ، گیس سے بنیادی حقوق سے محروم اور حکمران اپنی تجوریاں بھرتے رہے 67 سالوں میں الیکشن سے قبل کیے وعدوں پر ایک فیصد بھی عمل کرتے تو آج یہ حالت نہ ہوتی ،ایک طرف مملکت خداد اد کو عالمی سطح پر دہشت گردی کی نام نہاد جنگ میں دھکیلا گیا تو دوسری جانب دشمن عناصر بلوچستان وسرحدسمیت ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں مصروف رہے ، امریکا افغانستان سے نکل گیا مگراپنی جنگ ہم پر مسلط کردی ہے اگر نائن الیون کے بعد ہمارے حکمران ڈھیر نہ ہوئے ہوتے جی حضوری کے بجائے عوامی امنگوں کے مطابق پالیسیاں تشکیل دیتے بین الاقوامی سطح پر ہم یوں بندنام نہ ہوتے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.