وزیر برآئے جہاز رانی و بندرگاہ کی صدارت میں کے پی ٹی میں ایک اہم اجلاس ،
بندرگاہ کی کارگردگی اور بڑی لاگت کے حامل منصوبوں کو کامران مائکل نے سراہا
بدھ 28 جنوری 2015 20:58
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)وفاقی وزیر برآئے جہاز رانی و بندرگاہ سینیٹر کامران مائکل نے بدھ کو کے پی ٹی میں ایک اہم اجلاس طلب کیا جس کے پی ٹی کے منصوبے زیر بحث آئے۔ اجلاس ، جس میں وفاقی سیکٹری خالد پرویز نے بھی شرکت کی، میں بریفنگ دیتے ہوئے چیرمین کے پی ٹی وائس ایڈمرل شفقت جاوید [HI (M)]نے ادارے کے انفراسٹرکچر اور منصوبوں بشمول جاری و تکمیل پذیر منصوبوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔
وفاقی وزیر خصوصی طور پر گہرے پانی کی بندرگاہ کے قیام کے منصوبے اور دیگر مستقبل کے منصوبوں جن میں ہاربر کراسنگ برج اور کارگو ویلیج شامل ہیں کو سراہا۔ علاوہ ازیں کے پی ٹی کی کاوشوں کو جن کے سبب برتھوں) گودیوں( کی ازسرنو کنسٹرکشن کی تکمیل کو بھی سراہا ہے۔(جاری ہے)
کے پی ٹی نے پہلے برتھ نمبر 10 تا 14 اور حال ہی میں برتھ 15 تا 17 A کی کنسٹرکشن کی ہیں اور یہ مکمل طور پر آپریشنل ہو گئی ہیں۔
وفاقی وزیر نے چیرمین کراچی بندرگاہ کی کاوشوں کو جو کہ انہوں نے کراچی بندرگاہ کے امور کو EHS سٹینڈرڈ کے مطابق کرنے کے لئے کیں تھیں کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ ایسے ستون ہیں کہ جن پر ملکی معیشت کا انحصار ہے اور ان ہی کے سبب ملک معاشی طور پر مضبوط ہوکر اپنے مسائل کو حل کر پائیگا۔انہوں نے کہا اس منصوبے کے قیام کے بعد کے پی ٹی کے کنٹینر کارگو فریٹ کی ضمن میں گراں قدر اضافہ ہوگا جو ملکی خوشحالی کا ضامن ہوگا۔بعدازاں وفاقی وزیر برآئے جہازرانی و بندرگاہ سینیٹر کامران مائکل ، وفاقی سیکٹری جہازرانی و بندرگاہ خالد پرویز اور چیرمین کراچی بندرگاہ وائس ایڈمرل شفقت جاوید نے بندرگاہ کا معائنہ کیا اور پورٹ آپریشن کے ساتھ ساتھ گہرے پانی کی بندرگاہ کے جاری شدہ کام کا جائزہ لیا اور نئی گہرے پانی کی گودیوں کے ساتھ ساتھ جہازوں کے مڑنے کے لئے بنائے گئے ٹرننگ بیسن کا بھی معائنہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم کے علاوہ ہرسیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.