نوشہرہ کینٹ ، لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش دریائے کابل کے کنارے سے برآمد
بدھ 28 جنوری 2015 22:56
نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) مہمند ایجنسی کے علاقے گندف سے پندرہ روز قبل نوشہرہ آتے ہوئے لاپتہ ہونے والے پچس سالہ نوجوان محمد نبی کی گولیوں سے چھنی نعیش جہانگرہ پل کے قریب دریائے کابل کے کنارے سے برآمد۔پولیس کے مطابق مقتول محمد نبی کی نعیش کی موجودگی کی اطلاع مقامی لوگوں نے دی ۔تھانہ آکوڑہ خٹک اور جہانگرہ پولیس چوکی کی پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر مقتول کی نعیش کو تحویل میں لے لیا۔
اور نعیش ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کردی گی۔پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کے بڑے بھائی شیر بہادر نے مقتول کی شناخت کی۔اور تھانہ آکوڑہ خٹک میں چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کی جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔(جاری ہے)
فائرنگ کرکے ھلاک کیا گیا۔میڈئکل رپورٹ میں انکشاف۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے جہانگرہ پل کے قریب دریائے کابل کے کنارے مقامی لوگوں نے ایک نوجوان کی قتل شدہ نعیش پڑی پائی جس پر انہوں نے فوری طور پر تھانہ آکوڑہ ختک پولیس اور جہانگرہ پولیس چوکی کو اطلاع دی۔
ایس ایچ او تھانہ آکوڑہ خٹک اور ڈی ایس پی آکوڑہ خٹک طارق اقبال بھاری پولیس کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے اور نعیش کو تحویل میں لے لیا۔اور نعیش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد مسمی شیر بہادر سکنہ گندف مہمند ایجنسی نے مقتول کی مردہ خانہ میں شناخت کی ۔شیر بہادر کے مطابق میرا چھوٹا بھائی مسمی محمد نبی پندرہ دن قبل مہمند ایجنسی سے جہانگرہ گیا مگر اس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیاموبائل بھی بند آرہا تھا جس کے بعد ہم نے پولیس تھانہ میں رپورٹ کی ۔مقتول کے بھائی شیر بہادر کی مدعیت میں زیر دفعہ PPC - 302/109/34درج کرکے چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.