داعش دہشت گرد تنظیم ہے افغان طالبان نہیں،وائٹ ہاوس
جمعرات 29 جنوری 2015 12:21
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) امر یکی وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ افغان طالبان دہشت گرد نہیں بلکہ مسلح باغی ہیں جبکہ داعش ایک دہشت گر د تنظیم ہے۔
(جاری ہے)
امریکا دہشت گردوں سے رعایت نہیں کرتا ، میڈیا بریفنگ کے دوران وائٹ ہاوس ترجما ن ایرک شْلز سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ امریکی فوجی ”بو برگڈل“ کے بدلے 5 طالبان کمانڈروں کی رہائی کا معاملہ ، اردن کے پائلٹ کی رہائی کے بدلے داعش کا مطالبہ ماننے سے کس طرح مختلف ہے؟اس پر ترجمان نے کہا کہ افغان طالبان ”دہشت گرد نہیں ہیں“ جبکہ داعش دہشت گرد تنظیم ہے۔
امریکا افغان جنگ سمیٹ رہا تھا، اس لیے تنازعے کو بات چیت سے ختم کیا گیا اور امریکی فوجی کے لیے ڈیل کی گئی۔ امریکا دہشت گردوں کو تاوان نہیں دیتا نہ ہی ان سے رعایت کرتا ہے ، اردن حکومت اپنے پائلٹ معاذ الساسبہ کی رہائی کے بدلے سزائے موت پانے والی القاعدہ کی جنگجو ساجدہ الریشاوی کی رہائی کے مطالبے پر رضامند ہوگیا ہے۔ داعش نے دھمکی دی تھی کے اگر ان کا مطالبہ 24 گھنٹے میں نہ مانا گیا تو اردن کے پائلٹ اور جاپانی شہری کینجی گوٹو کو قتل کر دیا جائے گامزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.