نیشنل سکول آف ایجوکیشن میں طالبعلم کی خودسوزی کی کوشش ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

پولیس نے سکول ایڈ منسٹریٹر اور 3سکیورٹی گارڈز اور سکول میں اسلحہ لیکر آنے والے طالبعلم کوحراست میں لے لیا

جمعرات 29 جنوری 2015 21:37

نیشنل سکول آف ایجوکیشن میں طالبعلم کی خودسوزی کی کوشش ، تشویشناک حالت ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ برکی روڈ پر واقع نیشنل سکول آف ایجوکیشن میں طالبعلم کی خودسوزی کی کوشش ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نیشنل سکول آف ایجوکیشن میں میٹرک کے طالبعلم 16سالہ حیدر نے واش روم میں جاکر خود کو گولی مار لی ۔ حیدر کو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے سکول ایڈ منسٹریٹر اور 3سکیورٹی گارڈز اور سکول میں اسلحہ لیکر آنے والے طالبعلم زیب کوحراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :