کراچی ،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر ایک بارپھر 101 روپے سے تجاوز کرگئی ،
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی
جمعرات 29 جنوری 2015 23:19
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک بارپھر 101 روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی تاہم یورواوربرطانوی پاؤنڈ کی قدرمیں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 100.90 روپے سے بڑھ کر 101.10 روپے اور قیمت فروخت 100.95روپے سے بڑھ کر 101.15 روپے پر جاپہنچی اسی طرح 10 پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 101.20 روپے سے بڑھ کر 101.30 روپے اور قیمت فروخت 101.40 روپے سے بڑھ کر 101.50 روپے ہوگئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز یورو کی قدر میں 50 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 115 روپے سے گھٹ کر 114.50 روپے اور قیمت فروخت 115.25 روپے سے گھٹ کر 114.75 روپے ہوگئی اسی طرح 50 پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 153.50 روپے سے کم ہوکر 153 روپے اور قیمت فروخت 153.75 روپے سے کم ہوکر 153.25 روپے پرآگئی ۔(جاری ہے)
فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو روپے کی نسبت یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.80 روپے کی قیمت فروخت 27.80 روپے کی سطح پر بدستور برقراررہی جبکہ 2 پیسے کے اضافے سے سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.08 روپے سے بڑھ کر 27.10 روپے ہوگئی
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.