چوہدری محمد سرور کا استعفیٰ پانی کا پہلا قطرہ ، وزیر پانی و بجلی اور وزیرپٹرولیم بھی مستعفی ہوں‘ میاں کامران سیف
جمعہ 30 جنوری 2015 12:06
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کا استعفیٰ بارش کا پہلا قطرہ ہے ۔انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں درست کہاتھا کہ "حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے"،تھوڑے دنوں بعد ہی پٹرولیم اور بجلی کے شدید ترین بحران نے ان کی بات سچ ثابت کردی ۔
وزیر پانی و بجلی اور وزیر پٹرولیم بھی بجلی اور پٹرول بحران کی ذمہ داری قبول کرکے مستعفیٰ ہوں۔انہوں نے کہا کہ گورنر حکومت پنجاب کی کارکردگی پر ہمیشہ سچ بولتے تھے جو حکمرانوں کو ناگوار گذرتا تھا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے استعفیٰ سے خدمت کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے ۔(جاری ہے)
حقیقت یہی ہے کہ پنجاب میں لینڈ مافیا گورنر سے زیادہ طاقتور ہے گورنر پنجاب بھی لینڈ مافیا سے اپنی زمینیں خالی نہیں کرواسکے۔
لینڈ مافیا اتنا طاقتور ہے کہ پنجاب حکومت کے بہت سے سکولوں پر قابض ہے حکومت پوری مشینری اور طاقت کے باوجو د سرکاری سکول بھی لینڈ مافیا سے خالی نہیں کرواسکی۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا دور حقیقی خدمت کا دور تھا پنجاب حکومت کے ترجمان چوہدری پرویز الٰہی کے سچ پرصر ف الزام تراشی کرتے ہیں وہ حکومت کو مشورہ دیں گے بجلی بحران اور پٹرولیم بحران کے ذمہ دار بھی مستعفیٰ ہوں اور پنجاب سے لینڈ مافیا کا خاتمہ کروائیں جو پنجاب حکومت پر بدنما داغ ہے۔مزید قومی خبریں
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.