ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا، میڈیکل کالج سرگودھا یونیورسٹی کے ساتھ منسلک
جمعہ 30 جنوری 2015 16:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سرگودھا کوٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دیئے جانے کے بعد میڈیکل کالج یونیورسٹی آف سرگودھا کے ساتھ باقاعدہ منسلک کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹری صحت پنجاب جواد رفیق ملک اور یونیورسٹی آف سرگودھا کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحسن ڈوگر نے ایک دستاویز پر دستخط کئے۔
سیکرٹری صحت نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال سرگودھا کو پہلے ہی ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دیا جاچکا ہے اور سرگودھامیڈیکل کالج کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مریضوں کو کنسلٹنسی اور علاج کی سہولیات فراہم کر رہے تھے تاہم اب ان اقدامات کو باقاعدہ دستاویز کی شکل دے دی گئی ہے۔ سیکرٹری صحت نے مزیدکہاکہ وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی دستیابی، نرسز اور دیگر سٹاف کی حاضری یقینی بنانے اور ادویات کی فراہمی کیلئے جو اقدامات کئے جا رہے ہیں ، ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا کی Attachment بھی اس سلسلہ کا ایک اہم قدم ہے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.