سپریم کورٹ میں ریلوے کو سامان کی فراہمی میں خورد برد بارے مقدمہ میں گرفتار ملزمان کی ضمانت کیلئے دائر درخواست کی سماعت،
سابق وزیر ریلوے، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور کیس کے نئے اور سابقہ تفتیشی افسران کو نوٹس جاری کردیا گیا
جمعہ 30 جنوری 2015 21:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سپریم کورٹ نے ریلوے کو سامان کی فراہمی میں خورد برد کے حوالے سے مقدمہ میں گرفتار ملزمان کی ضمانت کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے دور ان سابق وزیر ریلوے، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور کیس کے نئے اور سابقہ تفتیشی افسران کو نوٹس جاری کردیا۔ جمعہ کو جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اعجاز چوہدری پر مشتمل تین رکنی بینچ نے گرفتار ملزمان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔
نیب کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل علی محمد زئی نے عدالت کو بتایا کہ کمپنی نے بچا ہوا سامان بھی ریلوے کو واپس نہیں کیا تھا جس کے نتیجے میں دونوں اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ خورد برد میں ملوث ملزمان آزادانہ گھوم رہے ہیں،اب تک خورد برد میں ملوث کسی افسر کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا۔(جاری ہے)
عدالت نے ملزمان کے وکیل فاروق امجد سے کہا کہ اگر کمپنی واجب الادا رقم میں سے ڈیڑھ کروڑ روپے فی الفور اور باقی رقم قسطوں میں ادا کرے گی تو عدالت ملزمان کی ضمانت کرے گی جس پر فاضل وکیل نے کہا کہ کمپنی فوری طور پر صرف ایک کروڑ روپے جمع کر سکتی ہے جس پر عدالت نے کہا کہ یہ ہمیں منظور نہیں، عدالت کیس کو دیکھ کر فیصلہ کرے گی کہ خورد برد میں کون ملوث تھا اور ان کے خلاف کیا کیا چارج بنتا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور، کیس کے سابق تفتیشی افسر رومان ظہیر، نئے تفتیشی افسر اکرم ڈار اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16فروری تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.