صارم برنی ٹرسٹ کی جانب سے شکار پور میں امام بارگاہ پر ہونے والے حملے کی سختی سے مذمت،
حکومت کی جانب سے اندرونی مسائل کی طرف توجہ نہ دینے کی وجہ سے اس قسم کے واقعات آئے دن رونما ہوتے رہتے ہیں ،صارم برنی
جمعہ 30 جنوری 2015 23:29
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) صارم برنی ویلفےئر ٹرسٹ کے چےئرمین اور انسانی حقوق کے رہنما ء صارم برنی نے شکار پور میں امام بارگاہ پر ہونے والے حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایک عرصے سے خراب صورتحال اور عدم تحفظ کے احساس کے تحت اپنی زندگیاں بسر کر رہے ہیں ، ہر واردات کے بعد حکمران سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے منصوبہ بندی کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں لیکن اس حوالے سے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا جاتا اور جو کیا جاتا ہے وہ دہشت گردوں کے اگلے منصوبے کی تکمیل کے ساتھ ہی ہماری سیکیورٹی فورسسزکے لئے سوالیہ نشان بن جاتا ہے ۔
صارم برنی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اندرونی مسائل کی طرف توجہ نہ دینے کی وجہ سے اس قسم کے واقعات آئے دن رونما ہوتے رہتے ہیں جب تک ان ملک دشمن عناصر کے خلاف بھرپور اقدامات کرکے انھیں کنٹرول نہیں کیا جاتا اسوقت تک حالات کا اعتدال پر آنا نا ممکن ہوگا ابھی بھی وقت ہے کہ حکومت اندرونی معاملات کو زیر ِ بحث لا کر سنجیدگی سے غور کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ دہشت گردی کے عفریت پر مکمل قابو نہ پایا جاسکے ۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اس سلسلے میں اب آگے بڑھنا چاہئے ۔صارم برنی نے کہا کہ ٹرسٹ اس حملے میں شہید ہونے والوں دیگر زخمیوں کے اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہے اور دہشت گرد صرف قوم کے ہی نہیں انسانیت کے بھی قاتل ہیں اس لئے ان کی سرکوبی ضروری ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.