23 ویں گورنر گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا
جمعہ 30 جنوری 2015 23:33
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) 23 ویں گورنر گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے 18 ٹیموں کو چار پولز میں رکھا گیا ہے جبکہ مقابلوں کا باقاعدہ آغاز اب چار فروری کی بجائے سات فروری کو ہوگا۔پول اے میں شمع کرکٹ کلب، خیبر ایجنسی،پشاور پینتھرز، فرنٹئیر فاوٴنڈیشن،روز کرکٹ کلب اور جانز کرکٹ کلب کو رکھا گیا ہے۔
پول بی میں آئی سی ایم ایس، کارکن، مہمند ایجنسی اور زیڈ جانز کی ٹیمیں شامل ہیں۔(جاری ہے)
پول سی میں شیرین محل کرکٹ کلب،ایس ٹی سی کلب، باجوڑ ایجنسی اور کاوٴنٹی کلب کو رکھا گیا ہے جبکہ پول ڈی میں پشاور کرکٹ کلب، ہینکرز کلب، ملک کلب اور ملک سپورٹس کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔افتتاحی میچ سات فروری کو ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ آٹھ سے دس فروری تک مزید تین میچ ارباب نیاز سٹیڈیم اور آٹھ سے گیارہ فروری تک چار میچ جمخانہ کلب گراوٴنڈ پر کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور رنرز اپ ٹیم کو پچاس ہزار روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔ منتظمین کے مطابق ان کی کوشش ہو گی کہ سیمی فائنلز اور فائنل کے مین آف دی میچ کو بھی نقد انعامی رقم دی جائے توقع ہے کہ بیش قیمت انعامات بھی دئیے جائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.