چنے کی فصل کو جڑی بوٹیاں پیازی، باتھو، کرنڈ، چھنکنی بوٹی، رت پھلائی، دمبی سٹی، لیہلی اور ریواڑی نقصان پہنچاتی ہیں۔ بارانی اور ریتلے علاقوں میں وتر کی کمی کی وجہ سے جڑی بوٹیاں فصل کیلئے موجود نمی اور خوراک کا زیادہ تر حصہ استعمال کرلیتی ہیں جس سے چنے کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہوجاتی ہے،محکمہ زراعت پنجاب
ہفتہ 31 جنوری 2015 13:13
راولپنڈی/ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق چنے کی فصل کو جڑی بوٹیاں پیازی، باتھو، کرنڈ، چھنکنی بوٹی، رت پھلائی، دمبی سٹی، لیہلی اور ریواڑی نقصان پہنچاتی ہیں۔ بارانی اور ریتلے علاقوں میں وتر کی کمی کی وجہ سے جڑی بوٹیاں فصل کیلئے موجود نمی اور خوراک کا زیادہ تر حصہ استعمال کرلیتی ہیں جس سے چنے کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔
ترجمان کے مطابق چنے کے کاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے دوسری گوڈی پہلی گوڈی کے ایک ماہ بعد کریں۔ ریتلے علاقوں میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ہاتھ سے چلنے والی رویٹری بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق چنا ربیع کی ایک اہم پھلی دار فصل ہے اور پنجاب میں چنے کا تقریباً 92فیصد رقبہ بارانی علاقوں پر مشتمل ہے۔(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق چنے کی فصل سے بھرپور پیداوار کے حصول کے لئے جڑی بوٹیوں کی تلفی، سنڈیوں اور کیڑوں پر کنٹرول انتہائی ضروری ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اگر فصل پر دیمک یا ٹوکے کا حملہ نظر آئے تو زرعی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کردہ زہروں کا استعمال کریں۔ موسم میں تبدیلی کی وجہ سے امریکن سنڈی حملہ آور ہو سکتی ہے لہٰذا کاشتکار چنے کے کھیت کا باقاعدگی سے معائنہ کرتے رہیں اور حملہ کی صورت میں سفارش کردہ زہر کے سپرے سے بروقت تدارک کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.