ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کالاباغ ڈیم کے حوالے سے قرار دادپنجاب اسمبلی میں جمع کروادی
ہفتہ 31 جنوری 2015 15:46
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے لئے صوبوں میں اتفاق رائے پیداکرنے کے حوالے سے قراردادپنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔جمع کروائی گئی قرار دادمیں کہاگیاہے کہ”اس ایوان کی رائے یہ ہے کہ وفاقی حکومت فی الفور ملک میں بڑے آبی ذخائر مثلاً کالاباغ ڈیم وغیرہ کی تعمیر کے لئے صوبوں میں اتفاق رائے پیداکرنے کے اقدامات شروع کرے تاکہ ملک میں بجلی اور آب پاشی کے لئے پانی میں کمی کے بحران پر قابوپایاجاسکے“۔
علاوہ ازیں میڈیاکوجاری کردہ بیان میں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ کالاباغ ڈیم اوردیگرڈیموں کی تعمیر پاکستان کی ترقی اور بقاء کے لئے ناگزیر ہے۔(جاری ہے)
ہمسایہ ملک بھارت ہمارے دریاؤں پر تیزی سے ڈیم تعمیر کررہاہے جبکہ ہمارے ہاں کالاباغ ڈیم جیسے قومی منصوبے کوسیاست کی نذر کردیاگیا ہے۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بھارت دن بدن آبی جارحیت میں اضافہ کررہا ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان کالاباغ ڈیم کے حوالے سے ملک میں موجود خدشات کودور کرتے ہوئے قومی اہمیت کے حامل تمام منصوبوں کی جلد تکمیل کویقینی بنائے۔انہوں نے کہاکہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے بجلی کے بحران پرقابوپانے کے ساتھ ساتھ 60لاکھ ایکڑزمین کوقابل کاشت بنایاجاسکتا ہے اس سے خوشحالی کاایک نیادور شروع ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.