کھاریاں شہر اور اس سے ملحقہ دیہات میں لاغر اور مضر صحت گوشت کی سرعام فروخت جاری

ہفتہ 31 جنوری 2015 18:16

کھاریاں(ایم عمر۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جنوری۔2015ء)کھاریاں شہر اور اس سے ملحقہ دیہات میں لاغر اور مضر صحت گوشت کی سرعام فروخت جاری قصابوں نے سلاٹر ہاؤس کے بجائے اپنی دکانوں میں لاغر جانوروں کو ذبح کرکے گوشت فروخت کرنا معمول بنا لیا انتظامیہ سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی بن گئی' تفصیلات کے مطابق قصابوں نے کھاریاں شہر کے اندر انت مچا رکھی ہے اور لاغر جانوروں کی فروخت سرعام جاری ہے اور مضر صحت گوشت کے باعث جابجا بیماریاں پھیلنا معمول بن گیا اورکھاریاں میں بڑے پیمانے پر گوشت پنجاب سائیڈ سے آرہا ہے پولیس اور انتظامیہ کی ملی بھگت کے باعث قصاب بے خوف و خطر لاغر جانوروں اور مضر صحت گوشت فروخت کر رہے ہیں۔

ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کے واضع احکامات کے باوجود بھی کھاریاں شہر میں مضر صحت گوشت کی فروخت نہ رک سکی اور قصابوں کا مضبوط نیٹ ورک دھڑلے سے مضر صحت گوشت فروخت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قصابوں نے اپنی اپنی دکانوں میں مذبحہ خانے قائم کر رکھے ہیں اور دیہاتوں سے لاغر جانوروں کو خرید کر اپنی دکانوں میں ذبح کیا جارہا ہے ذرائع سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق کھاریاں شہر میں مضر صحت اور لاغر جانوروں کے گوشت کی فروخت روکنے کے لئے اقدامات نہیں کئے جاتے اور انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت کے باعث مضر صحت گوشت فروخت کرکے شہریوں میں بیماریاں پھیلائی جارہی ہیں انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کو فوری طور پر نوٹس لیکر قصابوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنا ہوگی اور مضر صحت گوشت کی فروخت کو روکنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھاتے ہوئے مضر صحت گوشت کی فروخت روکنا ہوگی اور قصابوں کے خلاف سخت سے سکت ایکشن لینا ہوگا تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے