تحریک انصاف اسمبلیوں میں نہ جانے کے فیصلہ پر قائم
منگل 3 فروری 2015 22:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3فروری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاملہ پر سمجھوتہ نہ کرنے اور اسمبلیوں میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ دھرنا حکومت پر پہلا حملہ تھا حکومت پر محمود غزنوی کی طرح بار بار حملے کرتے رہیں گے۔بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت ہوا۔
کمیٹی نے سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلے کی توثیق کی اور سینٹ الیکشن کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا جو امید واروں سے درخواستیں اور ان کی سکروٹنی کرے گا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ سینٹ میں کے پی کے سے 5 نشستیں مل سکتی ہیں۔ ایک نشست جماعت اسلامی اور 5 اپوزیشن کو ملنے کا امکان ہے۔(جاری ہے)
سینٹ کے لئے تمام امیدوار خیبرپختونخواہ سے لئے جایئں گے۔
کمیٹی نے آزاد کشمیر میں بھی پارٹی کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا ۔ اجلاس میں حلقہ 122 پر نجی لیبارٹری کی فرانزک رپورٹ پر غور کیا گیا۔ کور کمیٹی نے سانحہ شکار پور پر اظہار مذمت کیا۔ پارٹی چیئرمین عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 122 میں فرانزک رپورٹ سے دھاندلی ثابت ہو گئی۔ سینٹ کے لئے امیدواروں کو میرٹ پر ٹکٹ دیئے جایئں گے۔ سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ ووٹ کا تقدس بحال رکھنے کے لئے اقدامات کئے جایئں۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے پر قائم ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.