پنجاب میں مجموعی طور پر کپاس کی پیداوار میں 12.15فیصد اضافہ ،6اضلاع میں 0.15فیصد سے لیکر37.22فیصدتک کمی ،

سندھ ،بلوچستان میں کپاس کی پیداوار میں بالترتیب 5.27فیصداوربلوچستان میں 22.13فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا ‘ اعدادوشمار

منگل 3 فروری 2015 23:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3فروری۔2015ء ) پنجاب میں مجموعی طور پر کپاس کی پیداوار میں 12.15فیصد اضافہ تاہم 6اضلاع میں کپاس کی پیداوار میں0.15فیصد سے لیکر 37.22 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ،سندھ اوربلوچستان میں کپاس کی پیداوار میں بالترتیب 5.27فیصداوربلوچستان میں 22.13فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا ۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق کپاس کی فصل کی اختتامی مرحلے پر جن اضلاع کی پیداوارمیں کمی ہوئی ہے ان میں پاکپتن ،وہاڑی،لودھراں،قصور،جھنگ اور سرگودھا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب میں31جنوری تک کپاس کی مجموعی پیداوار 10500097گانٹھ رہی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ پیداوار 9362185 گانٹھ رہی تھی۔اعدادوشمار کے مطابق سندھ اوربلوچستان میں کپاس کی پیداوار میں بالترتیب 5.27فیصداوربلوچستان میں 22.13فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سندھ میں31جنوری تک3935105گانٹھ کپاس جیننگ فیکٹریوں میں پہنچی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 3738227گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں پہنچی تھی۔ اسی مدت میں بلوچستان میں کپاس کی پیداوار77002گانٹھ کپاس جیننگ فیکٹریوں تک پہنچائی گئی ۔سندھ کے کپاس پیدا کرنے والے 11اضلاع میں سے 2 اضلاع حیدرآباداورجامشورو میں بالترتیب 11.16 اور 22.20فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :