اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں، شہباز شریف،
متعلقہ محکمے عوام کو ریلیف کے لئے متحرک اور فعال کردار ادا کریں، کاغذی کارروائی نہیں چلے گی، وزیر اعلیٰ کا پرائس کنٹرول کمیٹی جلاس سے خطاب
منگل 3 فروری 2015 23:37
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو منتقل کرنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں،عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
(جاری ہے)
سول سیکرٹریٹ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے ویڈو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے متحرک اور فعال کردار ادا کریں، کاغذی کارروائی نہیں چلے گی، حقیقی معنوں میں نتائج چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے قابل عمل پروگرام وضع کرکے فوری عملدرآمد کیا جائے، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، اجلاس کے دوران اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف ضروری قانون سازی کرکے سزائیں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ نے بعض امور پر سست روی کا مظاہرہ کرنے اور مناسب اقدامات نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.